کرم کی اک نظر ہو جان عالم یا رسول اللہ

یا رسول اللہ ﷺ
کرم کی اک نظر ہو جان عالم یا رسول اللہ ﷺ
تری امت پہ ہے افتاد پیہم یا رسول اللہ ﷺ
بنایا تھا تمھارے نام سے جو آشیاں ہم نے
گری ہے اس پہ ہو کے برق برہم یا رسول اللہ ﷺ
بڑے دم خم سے آزادی کی صبح نو کو دیکھا تھا
ستم ہے دم رہا اس میں نہ اب خم یا رسول اللہ ﷺ
غم دنیا ، غم عقبی ، غم ارض وطن ہم کو
جو ہم سے کٹ گۓ ان کا بھی ہے یا غم یا رسول اللہ ﷺ
ہمارے سامنے بکھرے ہیں دانے ایک تسبیح کے
بکھرتا ہے کوئی شیرازہ پوں کم یا رسول اللہ ﷺ
کرم ہو ارض پاکستان پہ یا رحمت عالم ﷺ!
سلامی دے رہا ہے سبز پرچم یا رسول اللہ ﷺ
سفینہ آپ کی امت کا گرداب بلا میں ہے
نہ مونس ہے نہ کوئی اور ہمدم یا رسول اللہ ﷺ
مبارک ہو وطن والوں کو میلاد النبی ﷺ کا دن
صلوۃ دائم بارک وسلم یا رسول اللہ ﷺ
گداۓ حسن تو من کمتریں واصف علی واصف
کرم کر دی کہ بندہ بے قرارم یا رسول اللہ ﷺ

Print Friendly, PDF & Email

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*