من رآنی کا مدعا چہرہ

من رآنی کا مدعا چہرہ
صورت حق کا آئنہ چہرہ
سرمگین چشم آیہ ما زاغ
زلف و اللیل و الضحے چہرہ
عالم خواب میں حقیقت ہے
آپ ﷺ کا چہرہ ، آپ ﷺ کا چہرہ
مصطفے ﷺ آنکھ ہو خدا صورت
ہو خدا آنکھ مصطفے ﷺ چہرہ
یہی چہرہ نشان وجہ اللہ
ورنہ رکھتا ہے کیا خدا چہرہ
یہ ہے تفسیر احسن تفویم
ابتداء چہرہ ، انتہاء چہرہ
مرنے والوں کی آخری خواہش
مرے آقا ﷺ مجھے دکھا چہرہ
ریگزار حیات میں واصف
باغ فردوس کی ہوا چہرہ

Print Friendly, PDF & Email

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*