خواب کو رفعت ملے ، بے بال و پر کو پر ملے

خواب کو رفعت ملے ، بے بال و پر کو پر ملے
نعت پیغمبر ﷺ سے جب عرفان پیغمبر ملے
شاہکار خالق ارض و سماء ہیں مصطفی ﷺ
غیر ممکن ہے کوئی سرکار ﷺ کا ہمسر ملے
ہے عبث ساری عبادت عشق احمد ﷺ کے بغیر
جز محمد ﷺ مصطفی راہ خدا کیونکر ملے
اس نظر میں فاصلےصدیوں کے بھی حائل نہیں
اپنے درویشوں کو وہ ہر دور میں آ کر ملے
دیکھیۓ حسن سلوک رحمتہ اللعالمین
پھول برساۓ جہاں سے آپ ﷺ کو پتھر ملے
دم بدم رہتی ہے یوں کیفیت یاد نبی ﷺ
جبسے ہر لمحہ مجھے جام سے کوثر ملے
یوں تو کوئی بھی نبی واصف کسی سے کم نہیں
خوش نصیبی ہے ہمیں اللہ کے دلبر ملے

Print Friendly, PDF & Email

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*