جگت گرو مہاراج ہمارے ، صل اللہ عیلہ وسلم

جگت گرو مہاراج ہمارے ، صل اللہ عیلہ وسلم
اللہ کے محبوب پیارے ، صل اللہ علیہ وسلم
شاہوں کے سلطان محمد ﷺ ، دو جگ کے پردھان محمد ﷺ
ہم زندہ ہیں جن کے سہارے ، صل اللہ عیلہ وسلم
ڈگمگ ڈولے من کی نیّا ، کام نہ آئیں باپو میّا
ایک محمد ﷺ کھیون ہارے ، صل اللہ علیہ وسلم
من مندر میں مورت ان کی ، نینوں میں ہے صورت ان کی
ہر دم ہیں وہ سنگ ہمارے ، صل اللہ علیہ وسلم
دھول ملی ان کے چرنن کی ، عید ہوئی واصف برہن کی
سکھ پایا ہے ان کے دوارے، صل اللہ علیہ وسلم

Print Friendly, PDF & Email

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*