اے شہ انس و جاں جمال جمیل

اے شہ انس و جاں جمال جمیل
تجھ پہ تخلیق حسن کی تکمیل
رہبر انبیا و ختم رسل
ذاکر و تذکرہ ربّ جلیل
دم عیسی علیہ سلام کہ ہو بیضی
والضحی کی نہ مثل ہے نہ مثیل
نور مطلق کا رازدار و امیں
افتخار جہاں ہے فخر خلیل
سایہ نور مصطفے ﷺ نا پید
نور لایا ہے نور ہی کی دلیل
بانئ دین حق نبی کریم ﷺ
دین فطرت سلامتی کا کفیل
ہے حلیمہ کی بکریوں والا
بزم ہستی میں نور کی قندیل
گودڑی پوش راز الا اللہ
تجھ پہ شیدا خدا تو ایسا شکیل
آپ کی بات آیت قرآں
آپ ہی کے لیۓ قول ثقیل
آپ ہی کی زباں ہے حق گویا
آپ پر ہے کلام کی تنزیل
نالہ نیم شب کا سر چشمہ
یا نبی ﷺ جاگۓ گآ الا قلیل
تو شفیق اور رحمت عالم!
محسن انس و جاں حسین و جمیل
عقل و دانش غلام ہیں تیرے
فہم و ادراک سے ورا ہے عقیل
مدعا ، منتہی ، مراد حیات
جادہ شوق میں امام سبیل!
آستان نبی ﷺ ہے فخر زمیں
آسماں سرنگوں پنے تقبیل
چشم مازاغ ، رخ کلام اللہ
اور واللیل ہی ہے زلف طویل
ہے صنم گر بھی محورنگ صنم
یاصنم یا ہے بالتمثیل
مظہر کبریا ہے ذات نبی ﷺ
بزم امکان ہے اخیروقبیل
خواجہ دو جہاں کی کیا ہو ثناء!
خود ثناء خواں ہوا ہے ربّ جلیل
کیا بیان ہو سکے گی شان نبی ﷺ
بعد حق کے توئی شکیل و جزیل
اک نگاہ کرم نبی کریم ﷺ
مجھ پہ کیجۓبحق اسمعیل علیہ السلام
آپ کے در پر سر رہے ہر دم
معصیت معرفت میں ہو تبدیل
یا محمد ﷺ سدا ہو ورد زبان
پاۓ ساقی پہ ہو میری تکمیل
راز شاہ امم ہیں شاہ نجف
قصّہ کوتاہ ہے بات بالتفصیل
جب توجہ میں آ گیا واصف
نو جنوں سے خرد کی ہے تشکیل

Print Friendly, PDF & Email

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*